Searching...
Friday 26 October 2018

تجوید کی ضرورت۔2


بسم اللہ الرحمن الرحیم؛اسلام علیکم ورحمت اللہ وبر کاتہ؛ تجوید کی ضرورت محترم ہم اپنی روز مرّہ زندگی میں ہر چھوٹے سے چھوٹے کام کے لئے بھی تیاری کرتے ہیں مثلاً چائے بنانی ہے آپ تک چائے پہنچنے کے دو طریقے ہو سکتے ہیں یا آپ خود بنائیں گے یا کسی دوسرے شخص سے بنوائیں گے؛اگر آپ خود بنائیں گے تو پھربھی دو صورتیں ہوں گی آپ کسی سے طریقہ سیکھیں گے یا پھر تجربہ کریں گے محترم یہ ایک چھوٹی سی مثال فقیر نے اپنی سمجھ کے مطابق دی ہے انسان جب ایک چھوٹے سے کام کے لئے اتنی محنت کرسکتا ہے تو آپ فرمائیں کہ دونوں جہانوں کی سب سے عظیم کتاب دونوں جہانوں میں کام آنے والی کتاب سیکھنے کے لئے بھی کچھ اصول وضوابط وضع کئے ہونگے؛تجوید کی ضرورت:تجوید کے خلاف قُرآن پڑھنا یا غلط پڑھنا یا بغیر کسی قاعدے کے پڑھنا لحن کہلاتا ہے؛لحن دو قسم پر ہے'لحنِ جلی اور لحنِ خفی؛لحنِ جلی ایسی غلطی کو کہتے ہیں جیسے کسی حرف کی جگہ دوسرا حرف پڑھ دینا مثلاً الحمدُ کی جگہ الھمد پڑھ دیا یا ث کی جگہ س پڑھ دی یا ح کی جگہ ہ پڑھ دی یا ذ کی جگہ ز پڑھ دی ع کی جگہ ء پڑھ دی یہ ایک قسم کی غلطی ہے دوسری قسم کی غلطی یہ ہے کہ ایک حرف کو بڑھا دیا یا حرف کو گھٹادیا مثلاً؛لم یولد میں و گھٹا دی لم یلد پڑھدیا؛یا کسی بھی حرف کے اعراب کو بدل دیا مثلاً؛زَبَر کی جگہ زِیر پڑھدی یا پُیش کی جگہ الٹا پیشٗ پڑھ دیا ان سب اقسام کی غلطیوں کو لحنِ جلی کہتے ہیں اور یہ حرام ہے اسی قسم کی غلطی سے بعض جگہ معنٰی بدل جاتا ہے اور استغفراللہ نماز جاتی رہتی ہے؛دوسری غلطی لحنِ خفی اس کے بارے میں انشا اللہ اگلی تحریر میں پڑھیں دعاؤں میں یاد رکھیں اپنے عزیز و اقارب اور دوستوں کو بھی اس آسان اور فری کورس کی طرف راغب فر مائیں اللہ رب العزت آپ سب کا حامی و ناصر ہو آمین
mit like if you like the post

0 comments:

Post a Comment

اللہ پاک سب کے لئے آسانیاں پیدا فر مائیں آمین