Searching...
Monday 29 October 2018

مُحترم انسان کی تخلیق

       مُحترم انسان کے 3 نام    صدائے فقیر:خالقِ حقیقی سے قربت مخلوقِ خدا سے محبت
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم اسلام علیکم ورحمت اللہ وبرکا تہ
مُحترم انسان کی تخلیق:
اللہ ربُّ العزّت قُُرآنِ پاک میں فر ماتے ہیں
یٰاَ یُّہا الاِنسانُ مَا غَرَّکَ بِربّکَ الکَریم؛اے انسان ' تجھے کس چیز نے اپنے اس پروردگار کے مُعاملے میں دھوکہ لگا دیا ہےجو بڑا کرم والا ہے
اَلَّذی خَلَقَکَ فَسَوَّاکَ فَعَدَلَکَ؛جس نے تجھے پیدا کیا پھر تجھے ٹھیک ٹھیک بنایا پھر تیرے اندر اعتِدال پیدا کیا فی اَیّ صورۃٍ مَّاشاءَ رَکَّبَکَ؛جس صورت میں چاہا اُس نے تجھے جوڑکر تیار کیا  کَلَّا بَل تُکَذّبُونَ بِا الدّین؛ہر گز ایسا نہیں ہو نا چاہیئےلیکن تم جزا و سزا کو جھٹلاتے ہو  وَاِنَّ عَلَیکُم لَحٰفِظِین؛حالانکہ تم پر کچھ نگراں (فرشتے) مُقرّر ہیں  کِرَاماً کَاتِبِین؛وہ مُعزّز لکھنے والے یَعلَمُونَ مَا تَفعَلُونَ؛جو تمہارے سارے  محترم انسان اپنے خالق کو راضی کر نے کی کوشش کرےکاموں کو جانتے ہیں
یہ آیات  سورۃُُ الانفِطار سورت نمبر بیاسی 82 پارہ تیس 30 کی ہیں اللہ جلّ شانُہٗ نے ان آیات میں محترم انسان کو دعوتِ فکر دی ہے کہ اے انسان اتنے کرم والے رب کے معاملے میں تجھے کس چیز نے دھوکے میں ڈال دیا اگر انسان اپنی تخلیق پہ کچھ دیر کے لئے غور فر مائے کہ اللہ ربّ العزّت نے اچھلتے ہوئے پانی کے قطرے سے مُحترم انسان کو پیدا فر مایا اور قطرہ بھی گندا ناپاک لیکن انسان بلندیوں اور آسائشوں کی طلب کے لئے نہ صرف اپنی تخلیق کو بھولا بلکہ اپنے خالِق کے احسانات کو والدین کی قُربانیوں کو اساتذہ کی محنت کو سب کو پسِ پشت ڈال دیا؛ہم سوچیں کہ وہ ذات کتنی شان والی ہے جس نے ایک قطرے سے گوشت پوست کا انسان بنا دیاایک اور جگہ پارہ نمبر اٹھارہ سورۃُ المُومِنُون آیات نمبر بارہ تیرہ اور چودہ میں اللہ وحدہٗ لا شریک نے فرما یا ترجمہ آیت بارہ اور ہم نے انسان کو مِٹی کے ست سے پیدا کیاانسان کا مٹی سے پیدا ہونا یا تو اس اعتبار سے ہے کہ تمام انسانوں کے باپ حضرت آدم علیہ السلام مٹی سے پیدا کئے گئے تھےپھر تمام انسان اُن کی پُشت سے پیدا ہوے،اس لئے بالواسطہ تمام انسانوں کی اصل مٹی ہے،یا پھر اسکا مقصد یہ بھی ہوسکتا ہے کہ انسان کی تخلیق منی کےقطرے سے ہوتی ہے اور وہ غذا سے پیدا ہوتی ہےجس کے اُگنے اور بننے میں مٹی کا دخل واضح ہےآگے فر مایا آیت نمبر تیرہ میں ترجمہ پھر ہم نے اُسے ٹپکی ہوئی بوند کی شکل میں ایک محفوظ جگہ پر رکھا  محفوظ جگہ سے مُراد رَحمِ مادر یعنی ماں کا پیٹ  اس سے اگلی آیت نمبر چودہ میں پوری تفصیل سے تمام مراحل جن سے گزر کر انسان تخلیق کے آخری مرحلے تک پپہنچتا ہے فر مایا ترجمہ آیت چودہ 14پھر ہم نے اُس بوند کو جمے ہوے خون کی شکل دے دی پھر اُس جمے ہوے خون کو ایک لوتھڑا بنادیا پھر اُس لوتھڑے کو ہڈیوں میں تبدیل کردیا پھر ہڈیوں کو گوشت کا لباس پہنایا پھر اُسے ایسی اُٹھان دی کہ وہ ایک دوسری ہی مخلوق بن کر کھڑا ہو گیاغرض بڑی شان ہے اللہ کی جو سارے کاریگروں سے بڑھ کر کاریگر ہے،سُبحان اللہ آپ نے پڑھا اللہ جلّ شانُہٗ نے محترم انسان کی تخلیق کیسے فر مائی اب اُن آیات کی طرف آجاتے ہیں جو اس پیرا گراف کے شروع میں سورۃُ الانفطار کی آیات لکھی گئیں پہلی آیت کاترجمہ اور تفسیر ہو گئی اسی تفسیر سے ہم قرآن مجید کی ایک اور سورت میں چلے گئے اور اُن آیات کی تفسیر سے مُحترم انسان کی تخلیق مکمل سمجھ میں آگئی ہو گی انشا اللہ،اب انسان کی تخلیق کر کے اللہ تبارک وتعالٰی نے مُحترم انسان کو فر مایا وہ رب جس نے تجھے نہ صرف پیدا فر مایا بلکہ تجھے ٹھیک ٹھیک بنایا یعنی مُحترم انسان میں اعتدال پیدا کیا تمام اعضا پورے عطا فر مائے آنکھ کان ناک بازو ٹانگیں یہ سب کچھ عطا فر ماکہ پھر ایک بہترین شکل میں تیار فر مایا چاہیئے تو یہ تھا کہ انسان ساری زندگی سجدے سے ہی سر نہ اُٹھاتا لیکن انسان تو اپنے آپ کو اتنا عقلِ کُل استغفر اللہ سمجھنے لگ جائے کہ جزا اور سزا کو جھٹلانے لگ جائے اس بات سے مُراد یہ ہے کہ اللہ تعالٰی کی قُدرت کے بارے میں یہ دھوکہ نہیں کھانا چاہیئے کہ معاز اللہ وہ ذات مُردوں کو دوبارہ زندہ نہیں کر سکتی بالکل کر سکتی ہے جو پہلے پیدا کرسکتی ہے وہ دوبارہ بھی پیدا کر سکتی ہے پھر اگلی آیات میں فر مایا مُحترم انسان کو تخلیق فر ماکہ آزاد نہیں چھوڑ دیا بلکہ تم پہ نگران یعنی فرشتے مُقرّر فر مادیئے آگے فر مایا وہ معزز لکھنے قُرآن اور محترم انسانوالے جو مُحترم انسان کے سارے کاموں کو جانتے ہیں
اس ساری تحریر کا مقصد عام انسان کو بھی دعوتِ فکر دینی ہے با الخصوص فقیر سمیت سب مسلمانوں کے لئے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ ہم جو عمل جس طرح کا جہاں بھی کریں جس کے ساتھ بھی کریں اپنے اس عمل کا جواب دینا ہوگا ایک دن آنے والا ہے جس میں چھوٹی سے چھوٹی نیکی بھی ظاہر ہو کر رہے گی اور چھوٹی سے چھوٹی بَدی بھی ظاہر ہو کر رہے گی اللہ جلّ شانُہٗ اپنے فضل و کرم مہربانی سے سب مُسلمانوں کے لئے قُرآن پاک کا پڑھنا سمجھنا عمل کرنا آسان فر مادیں اور تمام مظلوم مسلمانوں کی مدد و نصرت فرمادیں پورے پورے دین پہ چلنا سب مسلمانوں کے لئے آسان فر مادیں آپ حضرات دعا میں فقیر سمیت سب مسلمانوں کو یا درکھا کیجئے جزاکم اللہ خیراً 
mit like if you like the post

0 comments:

Post a Comment

اللہ پاک سب کے لئے آسانیاں پیدا فر مائیں آمین