Searching...
Monday 27 November 2017

دعا عبادت کا مغز ہے






اسلام علیکم ورحمت اللہ وبر کاتہ:دُعا سے انسان کی تقدیر بدل سکتی ہے آپ احباب کے لئے دُعا کے عنوان پہ انشا اللہ مختلف مواقع کے حوالے سے دعائیں اپ لوڈ کی جائیں گی
دُعا تمام مسائل کا حل ہے ہر آفت اور مصیبت سے بچاتی ہے
آپ دُعا کا اہتمام فر مائیں ہر حال میں یہ دُعا پڑھیں
آسانیاں آپ کا مقدر بن جائیں گی باری تعالی کے فضل سے۔دُعا اللہ ربُُُّ العزّت سے ہم کلام ہونے کی سعادت ہے دُعا اپنا مافی الضّمیر اپنے مالک اور خالق کے سامنے پیش کرنا ہے دُعا تکبُّر کا علاج ہے دُعا مالکُ المُلک کے سامنے التجا کا نام ہے آپ دُعا میں ہر وہ شئے مانگ لیں جس کی آپ کو خواہش ہے نامُمکن ہمارے لئے ہے اللہ ربُّ العزّت کے لئے کچھ بھی کہیں بھی نامُمکن نہیں دُعا ہمیشہ یقین سے مانگیں ہر مسئلہ ہر پریشانی یہاں تک کہ ہر بات اپنے خالق سے ذکر فر مائیں حالانکہ اللہ پاک سب جانتے ہیں لیکن بندے کی زبان سے سننا پھر اس کا پوراہونا یہ ایسی فرحتِ قلب والی عطا ہے کہ جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا
دُعا مُستقل عبادت ہے اللہ تبارُک وتعالی سب مُسلمانوں کو دُعا جیسی عظیم عبادت بار بار کرنے کی توفیق عطا فر مائیں اور سب مُسلمانوں کے حامی و ناصر رہیں آمین بِجاہِ سیّدُ المُرسلین وَ خَتمُ المُرسلین صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم



mit like if you like the post

0 comments:

Post a Comment

اللہ پاک سب کے لئے آسانیاں پیدا فر مائیں آمین