Searching...
Sunday 28 October 2018

تجوید کا مقسد 3

بسم اللہ الرحمن الرحیم 
اسلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
:تجوید کا مقصد
تیسرا اور آخری حصّہ
اللہ رب العزت کے خاص فضل و کرم سے ہم تجوید کے معنٰی سے اور اس کی ضرورت سے واقفیت حاصل کر چکے ہیں
اب ہم جانیں گے تجوید کا مقصد یعنی ہمارے لئے کیوں ضروری ہے تجوید کے علم سے واقفیت۔قُرآنِ پاک اللہ جلّ شانُہٗ کی طرف سے ایسا عظیم تحفہ ہمیں آقا صلّی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کے صدقے ملا کہ جس کے الفاظ معانی تفاسیر آج تک اسی طرح سے پڑھے پڑھائے جا رہے ہیں جیسے سرکارِ دوعالم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ مبارک میں پڑھا جاتا رہا۔لحن بمعنٰی غلطی۔غلطی دوقسم پہ ہے ایک قسم لحن جلی جس کے بارے میں ہمیں علم عاصل ہو چکا ہےکہ یہ ایسی غلطی ہے جس سے معنٰی میں ردّوبدل استغفر اللہ ہو جاتا ہے اسلئے ایسی غلطی سے بچنا لازم ہے۔دوسری قسم لحنِ خفی۔لحنِ خفی ایسی غلطی کو کہا جاتا ہے جس سے حروف کا حسن نہ بگڑنے پائے یعنی مخرج کہتے ہیں حرف نکلنے کی جگہ اور مخارج ایسی جگہوں کو عرف عام میں کہا جاتا ہے جن جگہوں سے قُرآن کے مُختلف حروف نکلتے ہیں۔
اب ہر حرف کے ادا کرنے کا ایک قاعدہ مقرر ہے اور وہ قاعدہ ہمیں بتلاتا ہے کہ فلاں حرف اُس قاعدے کی رُو سے ایسے ادا ہو گا۔مثلاًح حلق کے درمیان والے حصّے سے ادا ہوتا ہے ر کو پُر پڑھا جاتا ہے ث کو نرمی سے ادا کیا جاتا ہے۔اگر اس طرح کی غلطی کی تو ایسی غلطی مکروہ کہلائے گی اور اس سے بچنا بھی ضروری ہے ۔مُختصراً اگر تجوید کا تعارف ضرورت مقصد بیان کیا جائے تو معنٰی عمدہ خوبصورت ۔اِصطلاحی معنٰی قُرآنِ مجید کے ہر حرف کو اسکے مخرج سے نکالنااور صفات کاخیال رکھنا۔ضرورت اور مقصد صرف اور صرف یہ کہ ایسی تلاوت کی کوشش میں لگے رہنا جس تلاوت سے ہمیں ثواب اور اللہ رب العزت کی خوشنودی اور رضا حاصل ہو سکے۔دُعا فر مائیں اللہ تبارک و تعالی سب مسلمانوں کو اس کلامِ مُقدس کو صحیح پڑھنے کی سمجھنے کی اور اس پہ عمل کرنے کی توفیق عطا فر مائیں ہمارے لئے آخرت میں ذریعہ نجات بنائیں۔آمین۔آپ اگر شوق رکھیں گے تو تجوید سے متعلق جتنے بھی اصول اورطریق ہم تک پہنچے ہیں ان سب پہ بھی انشا اللہ بات جاری رہ سکتی ہے ویسے فقیر کا کل سے نورانی قاعدہ کے اسباق شروع کرنے کا ارادہ ہے دعا بھی فر مائیں انہی اسباق میں ہی تجوید کی دونوں غلطیوں سے بچنا اور مخارج اور صفات کا بھی ذکر کردیا جائے گا ۔اللہ پاک آپ کا حامی و ناصر ہوآمین بجاہ سید المرسلین و ختم المرسلین صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم۔کوئی سوال ذھن میں آئے تو کمنٹس میں آپ پوچھ سکتے ہیں۔وقت دینے کا شکریہ جزاکم اللہ خیراً




mit like if you like the post

0 comments:

Post a Comment

اللہ پاک سب کے لئے آسانیاں پیدا فر مائیں آمین