Searching...
Wednesday 31 October 2018

دُعا اللہ کے قُرب کا ذریعہ

صدائے فقیر:خالقِ حقیقی سے قربت مخلوقِ خدا سے محبت

 اَلدُّعاءُ مُخُّ العِبادۃ دُعا عبادت کا مغز ہے

اللہ تبارک وتعا لی کا قُرب حاصل کرنے کا سب سے آسان طریقہ دُعا ہے:دُعا مانگنے کے لئے کسی وقت کی قید نہیں
دُعا اللہ ربُّ العزّت کے اور بندے کے درمیان ہم کلام ہونے کا شرف ہے           قبولیت دعا کے لئے دو آسان سے اعمال؛بندہ اپنے ربّ سے جس وقت جو چاہے مانگ سکتا ہے سرکارِ دوعالَم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے دُعا کو عبادت کا مغز فر مایا ہے یعنی عبادت تو عبادت ہے لیکن اس کا مغز دُعا کو فر مایا گیا؛قُرآنِ پاک میں اللہ جلّ شانُہٗ نے فرمایا پارہ نمبر دو سورۃُ البقرہ آیت نمبر ایک سو چھیاسی 186 اور اے پیغمبرجب میرے بندے آپ سے میرے بارے میں پوچھیں تو آپ اُن سے کہدیجیئے کہ میں اتنا قریب ہوں کہ جب کوئی مجھے پُکارتا ہے تو میں پُکارنے والے کی پُکار سنتا ہوں لہٰذا وہ بھی میری بات دل سے قبول کریں اور مجھ پر ایمان لائیں تاکہ راہِ راست پر آجائیں ایک اور جگہ ارشاد فر مایا پارہ نمبر چودہ سورۃُ الحجر آیت نمبرانچاس 49 ترجمہ میرے بندوں کو بتادو کہ میں ہی بہت بخشنے والا بڑا مہربان ہوں،اللہ ربُّ العزّت بارہا اپنے بندے سے فر مارہے ہیں کہ مجھ سے مانگوں میں ہی قبول کرنے والا ہوں تمہاری دُعاؤں کو ایک اور جگہ ارشادِ باری تعالٰی ہے پارہ نمبر تیرہ سورہ ابراہیم آیت نمبر انتالیس 39 کا آخری حصّہ اِنَّ رَبّی لَسَمیعُ الدُّعاءِ؛بے شک میرا رب بڑا دُعائیں سننے والا ہے؛           ہر حال میں یہ دعا پڑہیںمحترم بندے کو چاہیئے کہ اپنی ہر پریشانی مُصیبت اور بیماری میں سب سے پہلے اپنے خالقِ حقیقی سے التجا کرے گڑگڑائے اور اس بات پہ یقین رکھے کائنات کا ایک ذرّہ بھی اللہ وحدہٗ لا شریک کے حکم کے بغیر ادھر سے اُدھر نہیں ہو سکتا دُعا جب بھی مانگیں اس یقین سے مانگیں کہ وہی ہے ہر کسی کا حاجت روا اور آپ کی حاجت اللہ جلّ شانُہٗ کے سوا کوئی پوری نہیں کرسکتا؛وجہ کل کائنات شفیعُ المُذنبین سیّدُ الانبیا صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے فرمان کا مفہوم ہے مانگتے رہیئے بار بار اتنا مانگیں کہ تھک جائیں لیکن مایوس نہ ہوں کیوںکہ اُس دَر کے سوا کوئی دَر بھی تو نہیں جس دَر سے مانگا جائےدعا قبول ہونے کے کچھ اوقات بھی ہیں فرض نماز کے بعد دعا قبول ہوتی ہے تہجد کے وقت دعا قبول ہوتی ہے جب اللہ کے خوف سے آنکھوں میں آنسو آجائیں اس وقت مانگی ہوئی دعا بھی قبول ہوتی ہے پس بندے کو چاہیئے ہر وقت اپنے مالک خالق رازق سے مانگنے میں لگا رہےجمعہ کے دن دو خطبوں کے درمیان بھی دعا قبول ہوتی ہے اذان اور تکبیر کے درمیان بھی دعا کی قبولیت کا یقین رکھیں اللہ رب العزت نے قرآن میں ایک جگہ ارشاد فر مایا پارہ نمبر چوبیس سورۃُالزُّمرآیت نمبر چھتیس کا پہلا حصّہ اَلَیسَ اللہُ بِکَافٍ عَبدَہ؛اے یغمبر صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کیا اللہ اپنے بندے کے لئے کافی نہیں ہے؟اسی سورت میں آگے آیت نمبر تریپن 53 میں فرمایا آپ فرمادیجئے اے میرے وہ بندو جنہوں نے اپنی جانوں پہ زیادتی کر رکھی ہے اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو یقین جانو اللہ سارے کےسارے گناہ معاف فرمادیتے ہیں یعنی اگر کسی شخص نے ساری زندگی کُفر،شرک یا گناہوں میں گزاری ہےتو وہ یہ نہ سمجھے کہ اب اس کی توبہ قبول نہیں ہوگی بلکہ اللہ تعا لی کی رحمت ایسی ہے کہ مرنے سے پہلے پہلے جس وقت بھی بندہ اپنی اصلاح کا پُختہ ارادہ کر کے اللہ تعا لی سے اپنی پچھلی زندگی کی مُعافی مانگے اور توبہ کر لے تو اللہ تعا لی اُس کے تمام گناہوں کو معاف فر مادے گا؛محترم کثرتِ استغفار اور کثرتِ دُعا آپ کے اور فقیر کے ہر مسئلے کا حل ہےمُستجابُ الدعوات یعنی ایسے لوگ جن کی دُعائیں قبول ہوتی ہیں ایسے لوگوں میں شامل ہونے کےلئے دو تین عمل عرض کر تا ہوں ہم نماز کی التحیات میں ایک دعا پڑھتے ہیں رَبّ اجعلنی مُقیمَ الصَّلٰوۃِ وَمِن ذُرّیّتی ربّنا وَتقبَّل دُعا(ربَّنا اغفرلی وَلِوَالِدَیَّ وَلِلمُؤمِنینَ یَومَ یَقُومُ الحساب)دعا کا بریکٹ والا حصّہ صبح کی نماز کے بعد ستائیس مرتبہ جو بندہ پڑھے گا وہ انشا اللہ مُستجابُ الدعوات بن جائے گااسکے علاوہ جمعرات کے دن نماز چاشت  جو صبح دس بجے تقریباً پڑھی جاتی ہے نفل نماز ہے اس نماز کے بعد پانچ سو مرتبہ جو بندہ یا سمیعُ پڑھے گا وہ بھی مُستجابُ الدعوات بن جائے گا فقیر کو دُعاؤں میں یاد رکھیں ہر مسلمان کو اپنی دعا میں یاد رکھیں اللہ پاک سب مسلمانوں کو دعا جیسے عظیم تحفے کی قدر کرنے کی اور دعا کا اہتمام کثرت سے کرنے کی توفیق عطا فرمائیں آمین آخر میں ایک دُعا عرض کرتا ہوں اس دعا سے اللہ رب العزت کی محبت حاصل ہوتی ہے اور دعاؤں کے ساتھ اس دعا کا بھی اہتمام فر مائیں دعا یہ ہے الّٰھُمَّ اجعَلنی عِندَکَ وَلیجہ وجعلنی عندک زُلفٰی وَحُسنَ مآب اللہ پاک آپ کا حامی و ناصر ہو آمین

mit like if you like the post

0 comments:

Post a Comment

اللہ پاک سب کے لئے آسانیاں پیدا فر مائیں آمین