Searching...
Monday 29 October 2018

آدابِ تِلاوَت؛قُرآن مجید کی تلاوت سے قبل ان آداب کا خیال فر مائیے

صدائے فقیر:خالقِ حقیقی سے قربت مخلوقِ خدا سے محبت

تِلاوَتِ قُرآن کے کچھ آداب ہیں 

ان کا خیال رکھنا چاہیئے تاکہ آپ کا قُرآن پڑھنا اللہ رب العزت کی بارگاہ میں مقبول ہو اور باعثِ ثواب ہو


تلاوت قرآن مجید صرف اللہ جلّ شانُہٗ کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے کے لئے کرے
نجاست سے پاک ہوکر تلاوت کرے نجاست چاہے چھوٹی ہو یا بڑی
مسواک استعمال کر کے تلاوت کرے
تلاوتِ قرآن کے لئے بہتر ہے کہ قبلہ رخ بیٹھے
تلاوتِ قرآن شریف شروع کرنے سے پہلے اَعُوذُ بِا اللہِ مِنَ الشَّیطٰنِ الرَّجیم پڑھےاور بسم اللہ الرّحمٰن الرّحیم پڑھے؛بسم اللہ کے بارے میں تفصیل کچھ یوں ہےاگر سورت شروع کرے تو بسم اللہ پڑھےاسی طرح پڑھتے پڑھتے درمیان میں دوسری سورت شروع ہو تو پھر بھی بسم اللہ پڑھےمگر اس دوسری صورت میں سورۃ براءۃ کے شروع میں نہ پڑھےبعضے عُلما نے فر مایا ہے کہ پہلی صورت میں بھی سورۃ براءۃ کے شروع میں نہ پڑھیں اگر کسی سورت کے بیچ میں سے تلاوت شروع کرے تو بسم اللہ پڑھ لینا بہتر ہے ضروری نہیں لیکن اعُوذُ بِا اللہ اس حالت میں بھی ضروری ہےقُرآن کی تلاوت ٹھر ٹھر کے کی جائے یعنی ترتیل سے رحمت والی آیات پہ اللہ جلّ شانُہٗ سے رحمت اور مغفرت طلب کی جائےاور عذاب والی آیات پہ اللہ رب العزت سے عذاب سے پناہ مانگی جائےسجدہ تلاوت والی آیت آجائے توسجدہ تلاوت ادا کیا جائےذہنی یکسوئی سے اور توجّہ سے تلاوت کی جائےتلاوت کے وقت خشوع خضوع اطمینان اوروقار کو ملحوض خاطر رکھنے کی کوشش کی جائےتلاوت تجوید کے عین اُصولُوں کے مُطابق کرنے کی کوشش کی جائےتعاارف تجوید کسی شاعر نے کیا خوب فر مایا ہے؛وَالاَخذُ بِاالتَّجوِید فَرضُ الَّازم؛؛؛مَن لَّم یُجوّدالقُرآنَ آثم'دعا فر مائیں اللہ تبارک وتعالٰی سب مسلمانوں کو ان آداب کے ساتھ کلامِ پاک کی تلاوت نصیب فرمائیں آمینتجوید کی ضرورت
وقت دینے کے لئے جزاک اللہ

mit like if you like the post

0 comments:

Post a Comment

اللہ پاک سب کے لئے آسانیاں پیدا فر مائیں آمین