Searching...
Friday 26 October 2018

تعارف تجوید۔1


بسم اللہ الرحمن الرحیم ربّ یسّر وَلا تعسّر وتمّم با الخیر اسلام علیکم ورحمت اللہ وبر کاتہ تجوید کا معنٰی:بہتر اور خوبصورت بنا نا تجوید کی تعریف: تجوید اس علم کا نام ھے جس سے قرآن کے الفاظ اور حروف کی بھتر سے بھتر ادائیگی اور آیات و کلمات پر وقف کے حالات معلوم ھوتے ھیں مختصر یہ کہ اعطاء کل حرف حقہ یعنی ہر حرف کو اس کا حق دینا اور کسی بھی حرف کی ادائیگی کا خصوصیت سے خیا ل رکھنا تجوید کی اہمیت تجوید کے بارے میں اکابر عُلما فرماتے ہیں کہ تجوید کا سیکھنا واجب ہے اگر علم تجوید کو نہ سیکھا گیا تلاوتِ قُرآن میں حروف کی ادائیگی کا تعلق تجوید سے ہے اگر حرف صحیح ادا نہ ہوا تو معنی بھی بدل سکتا ہے معنی بدلنے سے استغفر اللہ کفر تک بھی ہنچ سکتا ہے قُرآنِ پاک دستورِ حیات ہے اور دستورِ حیات قُرآن کو بہترین پڑھنے کی کو شش کرنا اوروں کو ترغیب دینا ہر زبان کی علیدہ پہچان ہوتی ہے اور عربی زبان میبں تو اسلام قرآن حدیث سب عربی میں ہیں اور عربی کی زبان میں تصحیح حروف بھی بہت ضروری ہے اسلئے ہر مسلمان کوشش بھی کرے اور دعا بھی کرے کہ اللہ رب العزت ہر مسلمان کو تجوید کی اہمیت اور اس کے مطابق قرآن پڑھنے کی توفیق عطا فر مادیں آمین بجاہ سید المرسلین و ختم المرسلین صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم
mit like if you like the post

0 comments:

Post a Comment

اللہ پاک سب کے لئے آسانیاں پیدا فر مائیں آمین