Searching...
Wednesday 7 November 2018

درود شریف پڑھنا عشقِ نبی صلی اللہُ عَلَیہِ وَآلِہ وَسَلّم میں ڈوب جانا

بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحیم اسّلامُُ عَلَیکُم وَرَحمَتُ اللہِ وَبَرَکا تُہ مخلوقِ خدا سے مُحبّت خالقِ حَقیقی سے قُربت  
 یا ربّ صلّ وسلّم دائماًابداً
علٰی حبیبکَ خیرِ الخلق کُلّہم
اللہ ربُّ العزّت کے فضل و کرم مہربانی سے آپ خیریت سے ہوں گے
اللہ تبارک وتعالٰی سب مُسلمانوں کو باالخصوص اور ہر انسان کو باالعموم صحت و عافیت کے ساتھ ہمیشہ اپنی حفاظت میں رکھیں آمین بِجَاہِ سیّدُ المُرسَلین وَ ختم المرسَلین صلّی اللہُ تعالٰی عَلَیہِ وَآلِہ وَسَلّم
آج کی تحریر کا موضوع درُود شریف ہے عُنوان ہے


درُود شریف پڑھنا عشقِ نبی صلّی اللہُ تعالٰی عَلَیہِ وَآلِہ وَسلّم میں ڈوب جانا
درُود شریف پڑھنا عَین عِبادت ہے
عبادات میں سب سے پہلے نماز کا ذکر ہے قبر میں بھی سب سے پہلے نماز کے بارے میں پوچھا جانا ہےعِبادات اور بھی ہیں آج کا موضوع درود شریف ہے اس لئے اسی حوالے سے بات ہو گی نماز عِبادات میں سب سے عظیم عمل ہے اور یہ عظیم عمل بھی بغیر درود شریف کے مکمّل نہیں ہوتا اس سے معلوم ہوا کہ درود شریف عَین عِبادت ہے دوسری عرض نماز میں حج میں زکٰوۃ میں ریاکاری یعنی دکھاوا ہو سکتا ہے اس پہ سزا کا ملنا بھی ضروری ہے لیکن درود شریف ایسی عبادت ہے کہ آپ یا کوئی دکھاوے کی نیّت سے بھی پڑھے گا تو اسے ثواب ملے گا 
درُود شریف تمام مسائل کا حل ہے
کسی بھی مُشکل میں ہر مُسلمان اپنے ربّ کوپُکارتا ہے اور اُس پُکارنے کو دُعا کہا جاتا ہے اور دُعا میں بھی قبولیت کی شرط درُود شریف ہے اوّل آخِر درود شریف پڑھا جائے گا تو دعا قبول ہو گی۔جس دُعا سے پہلے اور آخِر میں درودشریف نہ پڑھا گیا وہ دعا درمیان میں لٹک جاتی ہے آسمان پہ نہیں جاتی اس وجہ سے کہا گیا کہ درودشریف تمام مسائل کا حل ہے
دُوسری عرض یہ ہے کہ ہر انسان کے دائیں اور بائیں کاندھے پہ دو فرشتے ہیں کِراماً کاتِبین یہ کسی ایک وقت میں دونوں مصروف نہیں ہوتے یعنی گناہ ہو نے پہ گناہ لکھا جاتا ہے نیکی ہونے پہ نیکی لکھی جاتی ہے صرف ایک وقت ایسا ہے جس وقت میں دونوں فرشتے مصروف ہو جاتے ہیں اور وہ وقت ہے جس وقت میں درود شریف پڑھا جارہا ہو ایک فرشتہ نیکی لکھتا ہے تو دوسرا گُناہ مٹارہا ہوتا ہے سُبحان اللہ 
تیسری عرض یہ ہے کہ کوئی بھی مسئلہ حل نہ ہو خدانخواستہ پھر بھی درود شریف پڑھنے سے دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں دس گُناہ مٹائے جاتے ہیں اور دس درجے بُلند ہوتے ہیں اللہُ اکبَر کیا شان ہے ربِ کریم کی صلّی اللہُ تعالٰی عَلَیہِ وَآلِہ وَسلّم یہ ایک مُختصر اور مُکمّل درُود شریف ہے
روضہ مُبارک پہ درود پڑھنے والے فرشتوں کی تعداد
ہر صبح ستّر ہزار فرشتے روضہ مُبارک پہ درود و سلام پڑھنے آتے ہیں اور ہر شام بھی ستّر ہزار فرشتے آتے ہیں جو فرشتے صبح اور شام کو حاضر ہوتے ہیں ان کی قیامت تک دوبارہ باری نہیں آئے گی اللہ اکبر کبیراً وَّالحمدُ للہِ حمداًکثیراًوَّسُبحانَ اللہِ بُکرَۃَ وَّاَصیلا
درود شریف پڑھنا عِشقِ نبی صلّی اللہُ تعالٰی عَلَیہِ وآلہ وَسلّم میں ڈوب جانا
درود شریف پڑھنے کی فضیلت تو اوپر بیان ہوچکی مُختلف اوقات میں متفرق درود پاک مواقع کے حساب سے بھی ذکر کئے ہیں اکابرین نے غیر دین والے حضرات یعنی جو مُسلمان نہیں ہیں وہ اکثر کہتے ہیں کہ ہم مُحمّد صلّی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی تعریف نہیں کرتے حالانکہ اُن بےوقوفوں اور بد نصیبوں کو یہ نہیں پتا کہ اللہ ربُّ العزّت نے اپنے محبوب کا نامِ مُبارک ہی ایسا مُنتخب فر مایا کہ تعریف نہ بھی کرنا چاہے وہ بھی تعریف کر دے آپ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کا نامِ مُبارک ہے مُحمّد تعریف کیا ہوا جب کسی بد بخت نے کہا کہ میں مسلمانوں کے نبی کی تعریف نہیں کرتا تو کوئی پوچھے کس کی تعریف نہیں کرنی وہ جواب دیتا ہے مُحمد کی تو تعریف تو اُس نے کردی نہ یہ کہ تعریف کی بلکہ اپنے لبوں سے نامِ مُحمّد کا بوسہ بھی لے لیا ہمارے نبی صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی تعریف میں تو قُرآن کے اوراق تا قیامت گواہ ہیں کہ آقا کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی تعریف سوائے ربّ کریم کے اور کوئی ٹھیک سے کر بھی نہیں سکتا؛درود شریف پڑھنے والا اگر دل کو حاضر کر کے درود پڑھے تو اسے زیارتِ سرکارِ دُوعالَم بھی ہو جاتی ہے صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم درود شریف سب سے مُختصر اوپر ذکر کیا گیاہے اس کے علاوہ بھی بہت درود پاک ہیں اللہ پاک وقتاً فوقتاً سب کو درود شریف پڑھنے کی توفیق عطا فر مائیں اور درود شریف کی بر کات اور فضائل سے ہمیں پوری طرح مُستفید ہو نے کی توفیق عطا فر مائیں مُختلف درود مواقع کے حساب سے بھی انشا اللہ اگلی تحریروں میں ذکر کئے جاتے رہیں گے فقیر کو دعاؤں میں یاد رکھیں ہر کسی سے مُحبّت اور پیار سے بات کریں سب کو اپنا سمجھیں اور سب کو دعا میں شامل کیا کیجیئے جزاک اللہ اللہ پاک آپ کا حامی و ناصر ہو آمین 
mit like if you like the post

0 comments:

Post a Comment

اللہ پاک سب کے لئے آسانیاں پیدا فر مائیں آمین