Searching...
Wednesday 22 November 2017

یا اَیُّھا النَّاسُ اَنتُمُ الفُقَرَاءُ اِلی اللہ،اے لوگو تم سب اللہ پاک کے محتاج ہو،القرآن








انسانِ کا اپنے خالق سے تعلق جتنا مضبوط ہوتا جاتا ہے وہ اللہ رب العزت کے اتنا ہی قریب ہوتا جا تا ہے
صرف یہ سوچ انسان اپنے دماغ میں بٹھا لے کہ میں جب دنیا میں آیا تو مجھے یہ تک نہیں پتا تھا کہ پیارے اللہ نے مجھے کس خاندان میں پیدا فر مایا ہے
اور تو اور ڈھائی تین سال تک انسان اپنے نام سے بھی واقف نہیں ہو تا
وہ نام جو اللہ تبارک و تعالی
دو مقدس ہستیوں کے زریعے سے اپنے بندے کو عطا فر ماتا ہے
ہر انسان اپنی بے بسی کا اقرار کرنے لگ جائے کہ اللہ سبحا نہ وتعالی ہی میرے زندگی کے نشیب و فراز کے مالک ہیں میرے اختیار میں کچھ بھی نہیں
یہاں تک کہ اپنا سانس لینا بھی اپنی مرضی سے ممکن نہیں




mit like if you like the post

0 comments:

Post a Comment

اللہ پاک سب کے لئے آسانیاں پیدا فر مائیں آمین