Searching...
Monday 1 August 2022

اسلام ہی سچا اور برحق مذھب ہے

بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحیم 
 اسّلامُُ عَلَیکُم وَرَحمَتُ اللہِ وَبَرَکا تُہ 
 مخلوقِ خدا سے مُحبّت خالقِ حَقیقی سے قُربت

اسلام ہی سچا اور برحق مذھب ہے



قرآن کریم سورت نمبر:۳آیت نمبر :۱۹میں ہے کہ:’’ بیشک اللہ تعالیٰ کے نزدیک مقبول دین صرف اسلام ہے‘‘ ۔ سورت نمبر :۳آیت نمبر :۸۵میں ہے کہ:’’ دین اسلام کے علاوہ دیگر تمام ادیان و مذاہب اللہ تعالیٰ کے نزدیک نا قابل قبول ہیں اور اُن کے پیروکار آخرت میں نقصان اُٹھانے والوں میں سے (جہنمی ) ہوں گے ‘‘۔ سورئہ نمبر :۵آیت نمبر:۳میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ:’’ آج میں نے دین اسلام کو مکمل کردیا اور میں دین اسلام سے راضی ہوں‘‘۔ ان آیات سے ثابت ہوا کہ دین اسلام ہی مکمل اور اللہ تعالیٰ کا پسندیدہ دین ہے ، نیز دوسرے تمام ادیان و مذاہب نا مکمل ، منسوخ یا باطل ہیں۔ 



 لیکن اگر کوئی قرآن کریم ہی کے کلام الٰہی ہونے پر شک کرتا ہو تو ایسے کافروں کو قرآن کریم کا سورت نمبر :۱۷آیت نمبر :۸۸میںیہ چیلنج ہے کہ:’’(اے محمد! )آپ کافروں سے کہہ دیجئے کہ اگر تمام انسان و جنات مل کر اس جیسا قرآن لے آئیں تو نہیں لاسکیں گے، اگرچہ اُن میں سے بعض بعض سے تعاون کریں‘‘۔ جب کافروں نے اس چیلنج کا جواب نہیں دیا تو اللہ تعالیٰ نے اپنے چیلنج کو تھوڑا ہلکا اور آسان کردیا، چنانچہ سورت نمبر :۱۱ آیت نمبر :۱۳اور۱۴میں ہے کہ: ’’کیا یہ (کافر) لوگ کہتے ہیں کہ محمد( ا)نے قرآن کریم کو اپنی طرف سے بنایا ہے؟ تو (اے محمد!) آپ اُن سے کہئے کہ قرآن کی طرح دس سورتیں بنا کر لے آئو ۔ اگر وہ تمہارا جواب نہ دیں تو جان لو کہ یہ کتاب اللہ تعالیٰ کے علم سے نازل کی گئی ہے اور اس کے سواء کوئی دوسرا خدا نہیں ہے تو کیا تم اسلام قبول کرنے والے ہو ؟‘‘۔جب تمام کافر مل کر دس سورتیں بھی قرآن جیسی بنا کر نہ لاسکیں تو اللہ تعالیٰ نے آخر میں قرآن کریم کے ایک سورئہ ہی سے چیلنج کردیا، چنانچہ سورت نمبر :۱۰ آیت نمبر :۳۸ میں ہے کہ کیا ( کافر لوگ) کہتے ہیں کہ( محمدا) نے قرآن کو اپنی طرف سے بنا لیا ہے؟ تو( اے محمد!) آپ اُن سے کہئے کہ پھر تم لوگ بھی قرآن کی طرح ایک چھوٹی سی سورت بنا کر لے آئو اور اللہ کے علاوہ جس کو چاہو اس غرض کے لئے بلالو، اگر تم لوگ(اپنی بات میں ) سچے ہو ‘‘۔اسی طرح سورت نمبر :۲آیت نمبر :۲۳اور۲۴میں ہے کہ:’’ (اے کافرو!) اگر تم لوگ شک میں ہو اس قرآن کے بارے میں جو ہم نے اپنے بندہ (محمد ا) پر نازل کیا ہے تو قرآن جیسی ایک سورت بنا کر لے آئو اور اللہ کے علاوہ اپنے مدد گاروں کو بھی بلا لو ،اگر تم سچے ہو۔اگر تم لوگ ایسا نہ کرپائے اور ہر گز کر بھی نہیں سکو گے تو پھر اپنے آپ کو اُس آگ سے بچائو جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہیں جو کافروں کے لئے تیار کی گئی ہے ‘



آج(۱۴۳۴؁ھ تک) چودہ سو سال سے زیادہ کا عرصہ گزرگیا ،لیکن کسی بھی غیر مسلم نے اس چیلنج کو قبول نہیں کیا، لہٰذا ثابت ہوا کہ دین اسلام واقعی ایک سچا مذہب ہے۔ پھر بھی اگر دنیا کے غیر مسلم قرآن کریم کو کلام الٰہی نہ مانیں تو اُن سے گذارش ہے کہ دنیا کی تمام مذہبی کتابوں اور تمام انسانوں سے پوچھنے کی بجائے صرف آگ اور مٹی سے بھی پوچھ لیں تو ثابت ہوجائے گا کہ واقعی صرف دین اسلام ہی سچا مذہب ہے اور باقی تمام ادیان و مذاہب منسوخ یا باطل ہیں، اس لئے کہ ہم سب مسلمان حضرت آدم ؑ سے لے کر آخری نبی محمد ا تک جن کی تعداد تقریباً ایک لاکھ بیس ہزار ہے ، ہم لوگ ان سب پر ایمان رکھتے ہیں اور یہ مانتے ہیں کہ یہ سب اللہ تعالیٰ کے سچے بندے اور اُن کے پیغمبر تھے ، نیز یہ سب حقیقت میں سچے مسلمان تھے ،جس کی وجہ سے ان سب کی نعش ہائے مبارکہ زمین میں صدیوں سے تازہ حالت میں بغیر کسی کیمیکل استعمال کئے ہوئے محفوظ اور صحیح و سالم ہیں،جیسا کہ جمع الفوائد جلد نمبر :۱کتاب الصلوٰۃ ، حدیث نمبر :۱۹۲۴میں اسی طرح ابو دائود شریف جلد نمبر:۱کتاب الصلوٰۃ ، ابواب تفریع الجمعہ میں ہے کہ:’’ اللہ تعالیٰ نے زمین کو منع کردیا ہے کہ وہ انبیائے کرام علیہم السلام کے جسموں کو کھائے ‘‘۔ اسی طرح تقریباً چودہ سو بتیس (۱۴۳۳)سالوں میں جتنے بھی مسلمان میدان جنگ میں یا کسی بھی موقع پر اللہ کے راستے میں قتل ہوئے  ۔ان میں سے بعض کے جسم میں تازہ خون اور بعض کی آنکھوں میں روشنی بھی موجودہے، بلکہ اُن میں سے بعض کے جسم سے خوشبو بھی آرہی ہے، جس سے ثابت ہوتا ہے ۔اُن کی لاشیں اس لئے محفوظ نہیں رہتی ہیں کہ جب یہ لوگ کفر کی حالت میں مر جاتے ہیں تو اُن پر اللہ تعالیٰ ، فرشتے اور تمام انسانوں کی لعنت ہوتی ہے اور یہ لو گ عذاب میں مبتلا ہوجاتے ہیں حضرت ابراہیم علیہ السلام کا واقعہ قرآن کریم سورت نمبر :۲۱آیت نمبر :۵۱سے ۷۰تک میں ہے کہ اُن کو نمرود بادشاہ( جو کافر تھا )نے آگ میں ڈال دیا تھا ،مگر وہ نہیں جلے تھے اور اللہ کے حکم سے وہ آگ سلامتی کے ساتھ ٹھنڈی ہوگئی تھی ۔

mit like if you like the post

0 comments:

Post a Comment

اللہ پاک سب کے لئے آسانیاں پیدا فر مائیں آمین