Searching...
Friday 19 August 2022

بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحیم
 اسّلامُُ عَلَیکُم وَرَحمَتُ اللہِ وَبَرَکا تُہ 
 مخلوقِ خدا سے مُحبّت خالقِ حَقیقی سے قُربت

اللہ رب العزّت کا لاکھ ہا شکر ہے کہ ہمیں 
امتِ محمّدیہ صلّی اللہ تعالٰی علیہِ وآلہٖ وسلّم میں مسلمان پیدا فرمایا  

اللہ جلّ شانہُ کے ہاں دین صرف اسلام ہے

اس فرمان سے یہ بات ہر طرح سے واضح ہو جاتی ہے

 کہ کامیابی صرف اسلام اور اس کے احکامات پہ عمل پیرا ہونے سے ہی ممکن ہے

اسلام کا تعارف مختصر الفاظ میں یوں سمجھیں گے کہ اسلام ہمیں ایک اللہ کومالک حقیقی ماننے کا حکم دیتاہے وجہِ کل کائنات آقائے دوجہاں صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم  کوآخری نبی  یعنی خاتم النبیین ماننے کاحکم دیتا ہے،محسنِ انسانیت سرکارِ دو عالم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم پہ نازل ہونے والی کتابِ مبین  کو آخری آسمانی کتاب ماننے کا حکم دیتا ہے



پھر اس کے بعد میں اور آپ اسلام کے احکامات پہ عمل پیرا ہونے کے لئے قرآن پاک پڑھتے ہیں یا سیکھتے ہیں احادیث نبوی صلی اللہ تعالی علیہ وآلہٖ وسلم پڑھتے ہیں یا سیکھتے ہیں 

ہر حکم جو قرآن میں ہے برحق اور سچ ہےہر حدیث ِ مبارکہ جو تواتر کے ساتھ ہم تک پہنچی اس کو سچ ماننا ہم سب پہ فرض ہے

اللہ جل شانہُ نے ہمارے لئے دین اور قرآن آسان فرمادیا آقائے کون و مکاں صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کے فرمودات کی روشنی میں

اب ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ چوبیس گھنٹے کی زندگی گزارنے کے لئے اس میں پیش آنے والے مسائل کو روزانہ کی بنیاد پہ سیکھیں اور اس پہ عمل پیرا ہونے کی مشق کریں

سب سے پہلے ہم سے قبر میں نماز کا سوال ہوگ

اسلئے ہمیں سب سے پہلے نماز کے مسائل مکمل سیکھنے کی ضرورت ہے ان مسائل میں غسل اور وضو کا مکمل طریقہ بھی سیکھ جائیں گے پاکی ناپاکی کے مسائل بھی اس میں ہی سیکھ پائیں گے سوشل میڈیا کا دور ہے آپ اپنے موبائل پہ سب کچھ سیکھ سکتے ہیں، اگر آپ روزانہ بیس منٹ بھی تسلسل کے ساتھ محنت فرمائیں گے تو انشا اللہ بھت جلد آپ بھترین مسلمان بننے کی طرف رواں دواں ہونگے



ایک سب سے آسان اور بھترین عمل جو حق تعالی شانہ اور آقا کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کے آپ کو قریب کرے گا وہ حسنِ اخلاق ہے،  آپ کا اخلاق بھترین بنے گا سب کو عزت دینے سے محبت دینے سے در گزر کرنے سے مشاورت کرنے سے احساس کرنے سے استغفار کی کثرت سے ان شااللہ ان اعمال کو اپنی زندگی میں لانے سے آپ اچھے اخلاق والے بن جائیں گے اللہ رب العزت کی نظر کرم میں


mit like if you like the post
Next
This is the most recent post.
Older Post

0 comments:

Post a Comment

اللہ پاک سب کے لئے آسانیاں پیدا فر مائیں آمین