Searching...
Tuesday 26 February 2019

عالمی اَمَن آقائے آخرالزّمان سرکارِ دوعالَم صلّی اللہُ تعالٰی عَلَیہِ وَآلِہِ وسلّم کے فرمودات کی روشنی میں (تیسرا حصّہ)

بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحیم 

 اسّلامُُ عَلَیکُم وَرَحمَتُ اللہِ وَبَرَکا تُہ 

صدائےفقیر

 مخلوقِ خدا سے مُحبّت خالقِ حَقیقی سے قُربت

عالمی امن و سکون

مُسلم اُمّہ کی زبوں حالی

آج دنیا کے مُختلف حصّوں میں مُسلم اُمّہ باالخصوص ظُلم کی چکی تلے پس رہی 

ہےبِلالؓ و یاسرؓ کی دل فکار چیخ و پُکارکبھی بوسنیا کسووا فلسطین اور الجزائر کے

در و دیوار سے گونجتی ہیں کبھی چیچنیا کے میدانِ کارزار میں مُسلم کے خون سے

 استغفراللہ ہولی کھیلی جاتی رہی -ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت روس 

چیچنیا کے مسلمانوں کی نسل کشی کر رہا ہےاس جارحیت کے لئے روس نے پہلے

 خود ہی تخریبی کاروائیاں کروائیں تا کہ فلسطینی مسلمانوں کو دہشت گرد اور تشدد

 پسند ظاہر کیا جا سکے-یہی وہ کھیل ہے جو امریکہ نےیوگو سلاویہ اور عراق میں

 کھیلا تھااور اسی طرح ہی بھارت کشمیریوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنائے ہوئے ہے

 تا حال- انسانی حقوق کےعلمبردار موجود ہیں اقوامِ متحدہ کا بنیادی حقوق والا امن 

چارٹ پوری آب و تاب سے چمک رہا ہے-مگر تاریخِ عالَم میں اُمّتِ مسلمہ کے ساتھ

 ہونے والے ظلم کی نئی تاریخ رقم ہورہی ہے-اسلام کو روزِ اوّل سے جن مصائب 

اور فتنوں سے دوچار ہوناپڑا اگر دوسرے مذاہب کو ان مُشقّتوں سے واسطہ پڑتا تو 

وہ پس کے رہ جاتےاور ان مذاہب کا شیرازہ بکھر کے رہ جاتا اور ان کی خاک تک 

کو بھی مخالف ہوائیں اڑا کے رکھ دیتیں-ایک شعلہ بجھتا ہے تودوسرا بھڑک اُٹھتا 

ہے-اگر ایک بغاوت ختم ہوتی ہے تو نئی بغاوتیں رونما ہو جاتی ہیں-اگر ایک سازش

 کا خاتمہ کیا جاتا ہے تو امن کے دشمن نئی چالوں اور تدبیروں سے پھر سازشوں 

کے نئے پروگرام زمین پہ پھیلانے شروع کردیتے ہیں -لیکن اسلام ان تند و تیز 

طوفانوں میں روشنی کے بلند مینار کی طرح قائم رہا-اسکی دلفریب تجلّیات تاریکیوں

 کا سینہ چیرتی رہیں اور گرداب و تلاطم میں پھنسے ہوئے سفینوں کو سلامتی سے

 ساحل تک پہنچاتی رہیں اور اسلام کا یہ مینار تا قیامت یونہی ضیاپاش رہے گا 

انشااللہ-

عالمی اَمَن آقائے آخرالزّمان سرکارِ دوعالَم صلّی اللہُ تعالٰی عَلَیہِ وَآلِہِ وسلّم کے فرمودات کی روشنی میں (تیسرا حصّہ)

عالم گیر بے چینی

اس وقت دنیا اکیسویں صدی میں اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہےجبکہ صنعتی اور 

معاشی انقلاب سےانسانی رشتے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں-اخوّت ،ہمدردی اور باہمی 

الفت و مُحبّت کی باتیں قصّہ پارینہ بن چکی ہیں-انسانی جزبات و احساسات پہ 

مشینوں کا زنگ چڑھ گیا ہےاور میڈیا کی برق رفتاری سےاعلی ترین اقدار اور

 روایات سے بھی انسانی رشتے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں-جگہ جگہ افراد قومیں ایک

 دوسرے سے برسرِپیکار ہیں کنبے اور قبیلےآپس میں لڑے ہوئے ہیں خاندانوں  اور

 رشتےداروں میں دشمنیاں قائم ہوچکی ہیں استغفر اللہ یہاں تک کہ بھائی بھائی سے

 دست و گریبان ہیں-تہذیبِ نوع اپنی تمام تر ترقی کی منازل کو طے کرنے کے 

بعدآج اِس عروج سے ہمکنار ہوئی ہے کہ عقیدہ،رنگ،زبان اور علاقائی امتیازات 

تفریقات کی بنیاد پر پوری دنیا کو میدانِ جنگ میں تبدیل کردیا ہے-امن کے نام پر 

تمام اقوامِ عالَم کو زیرِ تسلّط کرنے کے لئے سازشوں کے جال بنے جارہے ہیں-آج 

بھی کالے کو گورے کی برابری نہیں ملتی سیکولرازم کے بلند بانگ دعویداروں 

کے ہاں آج بھی شودر اور برہمن کی تفریقات انسانیت کے منہ پہ طمانچہ ہے-ایسے

 حالات میں عالمی امن کے لئے آقائے آخرالزّمان سرکارِ دوعالم صلی اللہ تعالی علیہ

 وآلہ وسلم کی مُبارک زندگی کو اختیار کرنے کی ضرورت ہے



ہر انسان کوباالعموم اور ہر مسلمان کو باالخصوص نبوی زندگی کو اپنے لئے مشعلِ 

راہ بنانے کی طرف توجہ کی اشد ضرورت ہے-آپ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم 

کی مبارک سیرت میں تمام  گتھیوں کا حل  موجود ہے اللہ رب العزّت عالمی امن کی

 راہ ہموار فر مادیں اور تمام مظلوم مسلمانوں کو ظلم و ستم سے نجات عطا فرمادیں

 امّتِ مسلمہ کو اتحاد و اتفاق کی عظیم دولت سے نواز دیں آمین بجاہِ سیّدُ المُرسلین و

 ختمُ المرسلین صلّی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم

اگلا حصّہ"عقل کی بے لگامی اور دین و دنیا میں تفریق"اللہ جلّ شانُہٗ آپ کا حامی و

 ناصر ہو فقیر سمیت سب مسلمانوں کو صحت و عافیت کے ساتھ ہمیشہ اپنی حفاظت

میں رکھیں اور ارضِ پاک کو امن و سکون کا گہوارہ بنائیں آمین


دعا کا طالب

فقیر
mit like if you like the post

0 comments:

Post a Comment

اللہ پاک سب کے لئے آسانیاں پیدا فر مائیں آمین